Khabardar E-News

کوئٹہ میں بدترین گیس لوڈشیڈنگ ، علمدار روڈ پرخواتین اور بچوں کا دھرنا

14

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (عسمت سمالانی ) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش اور کم پریشر کا

سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں نے علمدار روڈ پر دھرنا دیا ہے

:گیس بندش کیخلاف علمدار روڈ مکینوں کا دھرنا تیسرے روز سے جاری ہے اس احتجاجی دھرنے می خواتین

بچے بھی شامل ہیں

دھرنے کے شرکاء نے سوئی گیس حکام اور حکومتی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا ہےکیونکہ سردی کی

شدت میں اضافے کے باوجود ان خواتین اور بچوں نے رات سڑک پر گزاری

انہوں نے کہا ہے کہ گیس حکام کی جانب سے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیاجارہاہے

اور شدید سردی کے باوجود علاقے میں گیس بند کردی گئی ہے۔

کوئٹہ میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ ، علمدار روڈ کےشہریوں کا دھرنا

اس بار ے میں جب گیس حکام سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے بتایا کہ سردی کے باعث زیادہ ترلوگ غیرقانونی

طور پر کمپیریسر استعمال کررہے ہیں جس کے باعث شہر کے بعض حصوں میں گیس کی کمی کے ساتھ

پریشر کا مسئلہ بھی موجود ہے جس سے حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں

اس سے قبل سوئی گیس کمپنی کی جانب سے گیس کے بلوں میں نہ صرف اضافہ کیا گیا بلکہ سلومیٹرچار جز

کے نام پر صارفین سے فی میٹر 3 ہزار کی اضافی رقم ہر ماہ وصول کیا گیا

جس پر نہ صرف شہریوں نے سخت احتجاج کیا تھا بلکہ اس سے غیر قانونی عمل قراد دیاتھا

تاہم بعد میں اس سے بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا

گیس بلوں میں اضافہ، جی ایم مدنی کی ہائی کورٹ میں جواب طلبی

اس پر بلوچستان ہائی کورٹ کے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سلومیٹرچارجز کی اضافی رقم کو نہ

صرف غیرقانونی قرار دیدیاتھا بلکہ صارفین سے اس مد میں وصول ہونے والی رقم واپس کرنے کی بھی ہدایت

کی تھی

ممتاز قانون دان اور درخواست گذار سیدنذیر آغاایڈوکیٹ کے مطابق گیس کمپنی کے صارفین سے کروڑوں

روپے غیر قانونی طور پر وصول کیے

Comments are closed.