Khabardar E-News

پاکستان بنگلادیش ٹیسٹ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی

151

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی۔

بنگلا دیشی ٹیم کمرشل فلائٹ کے ذریعے براستہ دوحا اسلام آباد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی جہاں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے مہمان کھلاڑیوں اور اسٹاف کو خوش آمدید کہا جہاں سے بنگلا دیشی ٹیم سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچی، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ جمعہ سے راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کی پریکٹس آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے جب کہ پریکٹس کے بعد پاکستانی کپتان اظہر علی اور بنگلا دیشی کپتان مومن الحق پریس کانفرنس بھی کریں گے، ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی آج ہی کی جائے گی۔

Comments are closed.