Khabardar E-News

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان پہنچ گئی

171

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 اسلام آباد: بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔

پاکستان سے ٹیسٹ میچ کے لئے بنگلا دیشی ٹیم علی الصبح اسلام آباد پہنچی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان کھلاڑیوں اور اسٹاف کو خوش آمدید کہا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کے لیے اسلام آباد کے ہوٹل میں 54 کمرے بک کیے گئے ہیں جب کہ ہوٹل کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ جمعہ سے راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کی پریکٹس جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے جب کہ پریکٹس کے بعد پاکستانی کپتان بابراعظم اور بنگلا دیشی کپتان مومن الحق پریس کانفرنس بھی کریں گے، ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی جمعرات کو کی جائے گی۔

Comments are closed.