Khabardar E-News

پاکستان کے خلاف جیت کی لگن سے میدان میں اتریں گے، مومن الحق

230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جیت کی لگن سے میدان میں اتریں گے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلادیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق نے کہا کہ  ہم ہر شعبے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور پاکستان کے خلاف جیت کی لگن سے میدان میں اتریں گے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، گرین شرٹس اور بنگال ٹائیگر نے آج خوب پریکٹس کی جب کہ شہریوں کو مشکلات سے بچانے کےلے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا اور میچ کیلئے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

Comments are closed.