Khabardar E-News

حکومت کی 6 ماہ میں مزید 19 کھرب روپے سے زائد کا قرض لینے کی تیاریاں

97

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 6 ماہ میں مزید 19 کھرب روپے سے زائد کا قرض لینے کی تیاریاں کرلی ہیں۔

ایکسپریس کو ملنے والی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ موجودہ حکومت رواں سال جولائی تک 19 کھرب روپے سے زائد کا مزید قرضہ لے گی۔ جس میں اندرونی طور پر800 ارب جبکہ بیرونی طور پر 11 ارب روپے کا قرضہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں وزارت خزانہ نے بتایا کہ موجودہ حکومت کو 2023 تک 122 کھرب 61 ارب روپے کا اندرونی جب کہ 28 ارب 20 کروڑ ڈالرز سے زائد بیرونی قرض واپس کرنا ہے۔

Comments are closed.