لاہور: چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ اتحاد بغیر کسی لالچ کے ملک و قوم کے مفاد میں کیا، اس پر قائم ہیں اور رہیں گے۔
عمرہ ادائیگی کے لئے روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تین مرتبہ مجھے خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت نصیب فرمائی، اپنی معافی کے علاوہ کبھی اپنے لیے دعا نہیں کی، اب بھی انشاء اللہ عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کروں گا۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ اتحاد بغیر کسی لالچ کے ملک و قوم کے مفاد میں کیا، اس پر قائم ہیں اور رہیں گے، عمران خان اتحادیوں پر اعتماد اور فسادیوں سے دور رہیں، فسادیوں نے ہر دور میں نفرت اور انتشار کی سیاست کی، اللہ تعالیٰ عمران خان کوفسادیوں کے نرغے سے دور رکھے۔
Comments are closed.