Khabardar E-News

(ن) لیگ کا اگلے مہینے سے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ

127

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اگلے مہینے سے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مسلم لیگ (ن) مارچ میں بھرپور سیاسی سر گرمیوں کے حوالے سے انتہائی راز داری سے حکمت عملی مرتب کر رہی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ بڑھتی مہنگائی پر اپوزیشن کی موثر آواز سامنے نہ آنے پر عوام میں پائی جانے والی سوچ کو پیش نظر مسلم لیگ (ن) اپنی حکمت عملی مرتب کر رہی ہے تاہم اس کے خدو خال کو فی الوقت سامنے نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن ممکنہ طور پر مارچ میں اس حوالے سے بھرپور سیاسی سر گرمیاں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

Comments are closed.