خضدار( خبردار ویب ) بلوچستان کے علاقے خضدار میں ویگن اور ٹرالر گاڑی میں تصادم ہوا ہے جس میں اب تک 7 افراد جان بحق اور 17 زخمی ہوے ہیں
لیویز زرائع کے مطابق جمعرات کی شام کو خضدار کے علاقے وہیر کے قریب کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافروین اور مخالف سمیت سے آنے والی ٹرالرسے تصادم ہوئی –
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز کی نفری جاے وقوعہ پر پہنچی اور جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے
ہسپتال زرائع کے مطابق باراتی حب میں شادی میں شرکت کرنے کے بعد واپس خضدار آ رھے تھے کہ راستے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے
بتایا گیا ہے کہ حادثہ میں چار شدید زخمیوں کو مذید علاج کے لیے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے
Next Post
Comments are closed.