چمن ( سردار محمد خوندئی سے ) پاکستان ہلال احمر کے رضا کار امدادی سرگرمیوں کیلئے سرحدی شہر چمن پہنچ گئے جہاں ٹیم نے چمن کے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس لگائے ہیں،
ترجمان ہلال احمر کے مطابق بارش سے متاثرہ بچوں بوڑھوں اور عورتوں کو فوری طبعی امداد اور ادویات فراہم کی ہیں،
حالیہ بارشوں اور سرد موسم کے باعث متاثرہ افراد کو نزلہ زکام کھانسی جیسے موسمیاتی بیماری کا سامنا ہے
خبردار نیوز کے نامہ نگار سید سردار محمد خوندئی کے مطابق چمن کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے چمن شہر کے کئی مقامات پر تباہی مچادی گئی اوربارشوں سے ندی نالیوں میں طغیانی سیلابی ریلے گھروں میں داخل ہوگئے سینکڑوں گھروں کے دیواریں اور کمرےگر گیئں
شہرسے رابطہ منقطہ سڑکیں بند نظام زندگی درہم برہم ہوئے ہیں
پاک آرمی اور بلوچستان ریڈ کریسنٹ کے مشترکہ ٹیمیوں نے آرمی کی کیپٹن حماد اور محمد علی اچکزئی زیرنگرانی چمن کے مختلف علاقوں میں پہنچ گئے اور پاک آرمی کے جانب سے متاثرہ علاقوں میں خوراکی سامان سمیت مختلف اشیاء تقسیم کی گئی۔
آرمی کے جانب سےبند سڑکوں کو بحال کرنے کیلے بلڈوزربھی فراہم کردی گئی اسکے علاوہ پاکستان آرمی اور ریڈ کریسنٹ کے طبی عملہ بھی موجود تھے اور علاج معالجے کے عوام کا کرتے رہے جس پر چمن عوام نے پاک آرمی اور ریڈ کریسنٹ کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا
Comments are closed.