کوئٹہ (عصمت سمالانی سے ) بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارشوں نے والے تباہی سے معمولات زندگی بحال نہ ہوسکی بلوچستان کے بالائی اور شمالی علاقوں میں تیز اور ہلکی ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کاسلسلہ شروع ہوگیا
صوبائی دارلحکومت کوئٹہ وگردنواح میں گزشتہ 4 روز سے قفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے
اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر اورکیچ کے مختلف علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی ہےسٹی کا اکثر علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے روڈ رست ابھی تک تالاب بنے ہوئے جنوبی اور وسطی علاقوں میں کئی مکانات ابھی تک زیر آب ہیں
پاکستان آرمی پاکستان کوسٹ گارڈز نیوی انتظامیہ بلدیہ جی ڈی اے کی جانب سے شہر سے ٹینکروں کے ذریعے پانی نکالنے کا عمل بھی جاری ہے پاک فوج کی سی 130 طیارہ امدادی سامان لیکر گوادر پہنچ گیا تاہم بارش متاثرین کیلئے پی ڈی ایم کی جانب سے امداد نہ پہنچ سکی
دوسری جانب بلوچستان کے پہاڑی اور بالائی علاقے زیارت برشور اور اطراف میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق برفباری علاقوں میں ہیوی مشینری پہنچادی گئی ہے
ہنگامی صعرتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے محمکہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورمطلع ابر آلود رہے گا
جبکہ زیارت،ہرنائی،ژوب، کوئٹہ، چمن، دالبندین،نوکنڈی،چاغی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اورملحقہ علاقوں میں تیز ہواون اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ برفباری کا امکان ہے
Comments are closed.