Khabardar E-News

بلوچستان بھر میں 802بند واٹر فلٹر پلانٹ بحال کرنے کا فیصلہ

36

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئیٹہ ۔وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوۓ صوبے بھر میں 802 واٹر فلٹریشن پلانٹ بحال کرنے کی ہدایت کی ہے اور فلٹریشن پلانٹس آپریٹرز کی تنخواہیں 17 ہزار 5 سو مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے ملازمین کی تنخواہیں پہلے 9 ہزار تھیں جوکئی ماہ سے بند تھیں وزیراعلی نےملازمین کی اضافی تنخواہوں کے لئے 120 ملین روپے کی منظوری دی ہے وزیراعلئ کا کہنا ہے کہ عوام کو صاف پینے کا پانی مہیا کرنا ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ایک ماہ کے اندر بند واٹر فلٹریشن پلانٹس کو بحال کیا جائےاس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Comments are closed.