Khabardar E-News

رات گئےعوام پر پٹرول بم گرایاگیا :نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر

48

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا جس کے تحت پٹرول کی قیمت 8 میں روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیاگیا –
حکومت نے پٹرول کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کردیاگیا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کیا ہے –
وزارت پیٹرولیم کے مطابق لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر اور لائٹ اسپیڈ ڈیز ل کی نئی قیمت 114 روپے 7 پیسے فی لیٹر مقرر کردیاگیا
جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیاگیا اب مارکیٹ میں مٹی کے تیل کی نئی قیمت 116 روپے 27 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا-
وزارت خزانہ کے مطابق ریکوری کی کمی کی وجہ سےقیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا،اور حکومت نے سیلز ٹیکس اور پٹرولیم کی مد میں زیادہ دباو خود برداشت کیا،اگر اوگرا سفارشات کے مطابق اضافہ ہوتاتو قیمتیں کہیں زیادہ ہوتیں –
پیٹرولیم کی مصنوعات میں اضافے پر اپوزیشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومتی ترجمان خطہ کی مثالیں دیتے نہیں تھکتے، اور بھارت میں حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئےپٹرول سستا کر دیا،
احسن اقبال کے مطابق حکومت نے عوام کو کچلنے کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے –
تاہم حکومت کے ترجمان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھانا کوئی پسندیدہ فیصلہ نہیں تھا، ہر پہلو دیکھا گیا اس وقت پوری دنیا میں پٹرولیم کی قیمت دو گنا ہو چکی،
شہباز گل کے مطابق حکومت پہلے ہی پٹرولیم ٹیکس 31 روپے سے کم کر کے 5 روپے تک لا چکی کیونکہ اب بھی اگر قیمت کم رکھنی ہو تو پھر قرضہ لینا پڑے گا جو کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے – ،

Comments are closed.