کوئیٹہ ( خبردار نیوز ) وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پشتون آباد تارو چوک پر
مارکیٹ میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے
اور ڈپٹی کمشنر کوئیٹہ کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے
وزیراعلئ نے متاثرہ دکانداروں کو ہر ممکن معاونت کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے
وزیراعلئ نے ہدایت کی ہے کہ آتشزدگی کی وجوہات اور ہونے والے مالی نقصانات کی
جائیزہ رپورٹ تیار کی جاۓ
انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ دکانوں کے مالک مطمئین رہیں انکی مکمل داد رسی کی جاۓ گی
دریں اثناء وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے نوٹس اور ڈی سی کوئیٹہ کی ہدایت
پر اے ڈی سی جنرل اور اے سی سٹی نے پشتون آباد تارو چوک مارکیٹ میں آتشزدگی کے
متاثرین سے ملاقات کی
اور ضلعی انتظامیہ اوردکانداروں کے درمیان کامیاب مزاکرات اور ڈی سی کوئیٹہ کی جانب
سے یقین دہانی پر متاثرہ دکانداروں نے ہڑتال ختم کردی
واضع رہے کہ چار مئی کو کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں تارو چوک کے قریب کٹ پیس
گلی میں صبح سویرے اچانگ آگ بھڑک اٹھی تھی
وزیراعلی قدوس بزنجو کا پشتون آباد آتشزدگی سے متعلق رپورٹ طلب
جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مارکیٹ کو اپنے شعلوں کی لپیٹ میں لیا
اور تین گھنٹوں کے مسلسل جد وجہد کے بعد فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں کامیاب ہوئی
لیکن اس سے جو نقضان ہوا ہے اسکا اندازہ اب لگایا جارہا ہے
حاجی شنکیئ مارکیٹ کے متاثرین کا کہنا ہے کہ آگ سے 300 سے زیادہ دکانیں جل کر
خاکستر ہوچکی ہیں
جس سے دکانداروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے
واقعہ کے خلاف متاثرہ دکانداروں نے بدھ کو گوالمنڈی چوک کو بند کر کے احتجاج بھی کیا
تھا
اس موقع پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہا کہ حکومت فوری طور پر واقعہ
کی تحقیقات کے لیے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جاے
اور اس میں ملوث افراد کو سخت سزا دے کر متاثرہ دکانداروں کو اسکا معاوضہ ادا کی جاے
Comments are closed.