Khabardar E-News

سبی : ناڑی گاج میں نہاتے ہوئے 16 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق

20

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی ( محمد بلال سے ) سبی میں عید کی خوشیاں غم میں بدل گئیں عید کے تیسرے روز

دوستوں کے ساتھ تفریحی مقام ناڑی گاج ڈیم پر پکنک منانے کے لیے جانے والا 16 سالہ

نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا نعش گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا

اطلاعات کے مطابق عید کے تیسرے روز ناڑی گاج ڈیم میں نہانے کا جنون نوجوان کی جان

لے گیا

سبی میں عید کے تیسرے روز ناڑی گاج ڈیم پر دوستوں کے ساتھ پکنک منانے کے لیے جانے

والا نوجوان ڈوب گیا

ڈوبنے والے نوجوان کی نعش کو غوطہ خوروں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد پانی سے

نکال کر سول اسپتال سبی منتقل کر دیا

نوجوان کی لاش گھر میں پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق 16 سالہ نصیب اللہ عید کے تیسرے روز اپنے دوستوں

کے ساتھ پکنک منانے ناڑی گاج ڈیم پر گیا تھا

کہ اچانک نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا

گزشتہ بارشوں کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح بھی بلند تھی

جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ناڑی گاج ڈیم پر پکنک منانے کے لیے آنے والے افراد

کے لیے الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا

پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے

Comments are closed.