اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماء مصدق ملک نے کہا کہ نواز شریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریان بند ہے۔
لیگی رہنماؤں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران حکومت پر نواز شریف کی صحت سے متعلق غلط بیانی کا الزام لگاتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا، نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے لئے قانونی راستہ اپنانے کا عندیہ دیدیا۔
مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کو بتایا کہ انہوں نے نواز شریف کی صحت سے متلق معلومات حاصل کی ہیں انہیں علاج کے لئے لندن بھیجنا ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گر رہے تھے ، حکومت کی تحویل میں نوازشریف کو دوسرا ہارٹ اٹیک ہوا ، پوری پنجاب حکومت نواز شریف کے مرض کی تشخیص پر لگی رہی۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے نواز شریف کا علاج کرنے والے ڈاکڑز کے بنک اکاؤنٹس تک چھان بین کی، نواز شریف کا لندن کے مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
Comments are closed.