Khabardar E-News

چمن : سیکورٹی کے لی مذید سخت اقدامات کیے جائنیگے – جمعہ داد مندوخیل

3

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن۔( رپورٹ سید سردار محمد خوندئی) بلوچستان کے سرحدی شہرچمں میں لیویز چیک پوسٹ پرحملے کے

بعد اعلی سطعی اجلاس اور دھشت گردوں کے خلاف مختلف تجاویز پر غور

ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل کے زیرصدارت میں ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں حالیہ سیکورٹی

صورتحال اور لیویز فورس پر دہشت گردوں کے حملوں پرغورکیا گیا

جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او ) محمدعلی کاسی چمن ضلع کے پاک فوج پولیس لیویز کے

سربراہان سمیت ایجنسیوں اور محکموں کے سربراہان نے شرکت کی

ہوم ڈیپارٹمینٹ اور اعلی احکام کے ہدایت کی روشنی میں امن و امان کو برقرار رکھنے شرپسند عناصر پہ نظر

رکھنے قانون کی رٹ قائم رکھنے کےلیے نیا مشترکہ پلان تیار کرنے پہ غور کیا گیا

تمام اداروں اور  فورسز کو چوکس رہنے کی ہدایت جاری کی گئی شرپسند عناصر کی سرکوبی

کےلیے کسی قسم قربانی سے دریغ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا

ٹائیگر فورس پولیس اور  فورسز کو الرٹ کردیا گیا زون وائیز گشت کا سلسلہ جاری کرنے کا فیصلہ

کیا گیا

چمن : سیکورٹی کے لی مذید سخت اقدامات کیے جائنیگے – جمعہ داد مندوخیل

 

ہر علاقے کا انچارج اسی علاقے کے امن وامان برقرار رکھنے کا زمہ وار ہوگا

ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل ،ڈی پی او اور  فورسز تمام صورتحال کو خود مانیٹر کرینگے کسی

قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا

امن و امان اولین ترجیح ہے سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل بروئے کار لائے

جائیں گے

چمن: لیویز چیک پوسٹ پر حملہ ،لیویز اہلکار جان بحق

واضع رہے کہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں جمعہ کی شام نامعلوم افراد کی جانب سے لیویز کے چیک

پوسٹ پر دستی بم سے حملہ ہوا تھا

جس میں چھ افراد زخمی ہوے تھے جنہیں فوری طور پر ضلعی ہسپتال چمن منتقل کیا گیا تھا

زخمیوں میں دولیویز اہلکار اور بچہ بھی شامل تھا

واقعہ کے بعد شہر میں نہ صرف سرچ آپریشن کیا گیا بلکہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر بھی سیکورٹی کے

انتظامات مذید سخت کردیے گئے

1 Comment
  1. […] چمن : سیکورٹی کے لی مذید سخت اقدامات کیے جائنیگے – جمعہ … […]

Comments are closed.