Khabardar E-News

وزیراعلی قدوس بزنجو : قائداعظم کیڈیٹ کالج زیارت بنانے کا اعلان

16

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

زیارت ( خبردار ڈیسک ) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پاک فوج نے

بڑی قربانیان دے کر بلوچستان میں نہ صرف امن قائم کی ہے

بلکہ صوبے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے

یوم کشمیر کے حوالے ہفتے کو سیاحتی مقام زیار ت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں

نے کہا کہ نوشکی اور پنجگور میں حال ہی میں دھشت گردی کے جو واقعات ہوے ہیں

وہ انتہائی شرمناک اور قابل افسوس ہے

تاہم ان واقعات پر بلوچستان کے عوام نے دھشت گردوں کویکسر مسترد کردیا

انہوں نے کہا کہ صوبے میں قانون کی عملداری کے لیے اور دھشت گردی کے خلاف جنگ میں

فوج کے ساتھ عوام کی قربانیاں بھی رائیگا نہیں جاے گی

وزیراعلی قدوس بزنجو : قائداعظم کیڈیٹ کالج زیارت بنانے کا اعلان

وزیراعلی نے تعلیم میدان میں ایک اور قدم رکھتے ہوے قائد اعظم کیڈیٹ کالج زیارت کا اعلان کیا

اور کہا کہ اس کالج کے قیام اور تعمیر کے لیے نہ صرف فنڈز جاری کریں گے بلکہ اس سے

بروقت مکمل کریں گے

قدوس بزنجو نے علاقے سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر نور محمد دومڑ کی جانب سے پیش

کیے گیئے سپاسنامے کے جواب میں کہا کہ زیارت کے روایتی اور تاریخی میلے جشن زیارت کے

لیے نہ صرف فنڈز جاری کرتے ہیں

بلکہ اعلان کیا کہ ماضی کی طرح آئندہ ہرسال جشن زیارت ہوگا

وزیراعلی نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے زیارت کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کا

اعلان کرتے ہوے کہا کہ زیارت کا حسن بڑھانے کےلیے نہ صرف یہاں مذید جنگلات لگائے

جائینگے

بلکہ صنوبر کے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہاًں کے لوگوں کو ایل پی جی بھی

فراہم کریں گے

وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو کا پروٹوکول اور پریشان حال شہری

آخر میں وزیر اعلی نے ایک بار پھر وی آئی پی روٹ کو ختم کرنے کے اعلان کو دھرایا اور کہا کہ

آئندہ جہاں بھی جائنیگے تووہاں نہ دکانیں بند ہونگے اور نہ سڑکوں کو ٹرئفک کو جام کیا جاےگا

بعدآزان ممتاز لوک فنکار اخترچنال کے علاج معالجہ اور یوم کشمیر کے موقع پر نمایاں کاکردگی

کامظاہرہ کرنے والے بچوں کے لیےانہوں نے نقدرقم کا بھی اعلان کیا-

قائد اعظم ریزیڈنسی

تقریب میں کمانڈر 12کور لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ آج قائد اعظم ریزیڈنسی

میں بلوچی پگڑی پہن کرشرکت کرکے فخر محسوس کررہا ہوں۔

آج کا د ن قائد اعظم ریزیڈنسی میں منانا ایک بہترین بات ہے کیونکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے یہاں اپنے

زندگی کے آخری ایام گزارے

اور قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

کشمیر ایک جنت النظیر وادی ہےاس جنت النظیر وادی کو بھارت نے خون سے رنگ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگیں قوم لڑتی ہے فوج نہیں، پاکستانی قوم دنیا کی ایک منفرد قوم ہے کشمیر کی آزادی ملک

کی ترقی سلامتی کے لیے پاک فوج اور پاکستانی قوم ایک پیج پر ہے۔

اس قوم کو دشمن کی پرواہ نہیں اس قوم کے جزبات بلند ہے،

انہوں نے کہا کہ انتشاری قوتیں کشمیر اور بلوچستان کا موازنہ کرتے ہیں جو کہ بہت غلط ہے کشمیر میں

کشمیری اپنی آزادی اور خودمختاری کی جنگ لڑ رہے ہیں

جبکہ بلوچستان میں ایک پوری قوم کے ساتھ شیطانوں کا ٹولہ ہے یہ ممکن ہی نہیں کہ ایک طرف پور ی قوم

ہو اور دوسری طرف ٹولہ ہو تو ٹولہ جیت جائے یہ ٹولہ تو پہلی ہی ہار چکا ہے

بلوچستان کے حالات ماضی کی نسبت بہت بہتر ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں نے ناکام حملے کئے اور ان کو ناکامی کا سامنا ہوا تمام

دہشت گرد مارے گئے،

ہم بلوچستان کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ ہی کے خاندانوں اور سوسائٹی کے لوگ ہیں۔ پاک فوج، ایف

سی اور دیگر ادارے عوام کے امن سکون سلامتی کے لیے لڑ رہے ہیں۔

اس وقت حکومت پاک فوج دیگر ادارے بلوچستان کے عوام دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے اکھٹے

ہیں,پاکستان اور بلوچستان کو کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

تقریب سے انسپکٹر جنرل بلوچستان میجر جنرل یوسف مجوکہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم

ریزیڈنسی پر ہم یہ عہد کرتے ہیں

کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہے کشمیریوں پر بھارت نے نو لاکھ کی غاصب فوج مسلط کررکھی ہے

جو پجھلی سات دہائیوں سے کشمیریوں پر مظالم کررہی ہے بھارت نے چھیانوے ہزار ماروائے عدالت قتل کئے

ہیں،

آج کا دن کشمیریوں سے تجدید عہد کا دن ہے بھارت کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔

تقریب میں زیارت پبلک سکول و کالجز کے طلبہ نے ملی نغموں، ٹیبلوز، خاکوں اور تقریروں کے ذریعے

کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور محبت کا اظہار کیا۔

Comments are closed.