Khabardar E-News

کھیلوں کے شائقین کے لیے بڑی خبر،

202

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیو کاسل یونائیٹڈ کے مالک مائیک ایشلے نے گزشتہ دنوں اپنے بیان میں کہا کہ شہزادہ محمد کے ساتھ ان کی گفتگو نہیں ہو رہی، جس پر مائیک کے قدرے خفگی کا بھی اظہار کیا۔ مائیک کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فرنچائز 34کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 68ارب 64 کروڑ روپے) میں فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ ابھی یہ قصہ ختم نہ ہوا تھا کہ اب شہزادہ محمد کے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے اور مالکان کو خطیر رقم کی پیشکش کیے جانے کی افواہ سامنے آ گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ گلیزر فیملی کو شہزادہ محمد نے یہ پیشکش 18ماہ قبل کی تھی۔ واضح رہے کہ گلیزر فیملی نے 2005ءمیں یہ فرنچائز 79کروڑ پاﺅنڈ میں خریدی تھی۔ اب اگر وہ ساڑھے 3ارب پاﺅنڈ میں اسے شہزادہ محمد کو فروخت کر دیتے ہیں تو انہیں خطیر منافع حاصل ہو گا۔

Comments are closed.