Khabardar E-News

کشمیر کے معاملے پر انسانی حقوق کے چیمپئن چپ بیٹھے ہیں: شہریار

130

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی: وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کا کہناہے کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے چیمپئن چپ سادھے بیٹھے ہوئے ہیں۔

راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ میں بات ہوئی لیکن وہ خاموش ہے، مودی کے کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کو دنیا کی توجہ نہیں ملی، آج دنیا کی آدھی سے زائد آبادی ہمارے خطے میں رہتی ہے، آج کا دور ایٹمی جنگ کا ہے، جس کے چھڑنے پر14روز میں دنیا ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے چیمپئن چپ سادھے بیٹھے ہوئے ہیں، کشمیر کے نہتے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑا ہونا وقت کی ضرورت ہے، بھارتی اداکار بھی آج بات کرتے ہیں کہ جناح درست بات کرتے تھے۔

وزیر مملکت کاکہنا تھا کہ عمران خان نے آر ایس ایس اور مودی کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا،مودی کی پالیسیاں ہی بھارت کی دشمن ہے ان کو دیگر دشمنوں کی ضرورت نہیں، بھارت میں مسلمانوں کو ان کا حق ملے گا اور کشمیر کو حقیقت بنایا جائے گا۔

Comments are closed.