Khabardar E-News

جسم کا کئی طرح سے خیال رکھنے والا ’کلائی مانیٹر‘

147

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نارتھ کیرولائنا: امریکی ماہرین نے کلائی پر باندھنے والا ایک ایسا ہرفن مولا مانیٹر بنایا ہے جو کئی لحاظ سے جسمانی افعال پر نظر رکھتا ہے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی بڑھا سکتا ہے۔

گھڑی کی طرح کلائی سے منسلک ہونے والا آلہ نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔ یہ جسمانی کیمیا پر کئی طرح سے نظر رکھتا ہے۔ پانی کی کمی سے لے کر کھلاڑی کی صحت بحال ہونے جیسے اہم امور کو بھی اس سے نوٹ کیا جاسکت اہے۔

یونیورسٹی میں الیکٹریکل اور کمپیوٹر انجنیئرنگ کے معاون پروفیسر مائیکل ڈینیئل کہتے ہیں کہ جسم کے اندر کئی طرح کے میٹابولائٹس ہوتے ہیں جو ہر فرد کے میٹابولزم (استحالے) کی خبر دیتے ہیں۔ ان کا بنایا ہوا آلہ جسم کے پسینے سے خارج ہونے والے کئی میٹابولائٹس کو نوٹ کرتا ہے۔

اگر کسی بھی شخص کے جسمانی میٹابولائٹس معمول سے کم یا زیادہ ہوں تو یہ نظام خبردار کرتا ہے اور ڈاکٹر یا کھلاڑی کےکوچ کو اس سے آگاہ کرتا ہے کہ کچھ گڑبڑ ضرور ہے۔ اس طرح کھلاڑی اپنی خامیوں پر قابو پاکر اپنی صحت اور کارکردگی دونوں کو اچھا کرسکتا ہے۔

اس کے ماہرین نے پسینے سے خارج ہونے والے گلوکوز، پی ایچ، درجہ حرارت اور دیگر اہم علامات کو نوٹ کیا ہے۔ آلے کے اندر موجود سینسر اور ہارڈویئر اس ڈیٹا کو پڑھنے کے قابل بناکر قریبی اسمارٹ واچ یا فون کو روانہ کردیتےہیں۔ اگرچہ اس کا حجم محض ایک گھڑی جتنا ہے لیکن اس میں چار بڑے تجربہ گاہی آلات کو سمویا گیا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ آلے کی پٹی اگرچہ بعض میٹابولائٹس کو نوٹ کرتی ہے اور کچھ کو نہیں لیکن پٹی بدل کر آپ مرضی کے کیمیکل ناپ سکتے ہیں اور اس طرح یہ ایک بھرپور مشین بن جاتی ہے جو جسمانی افعال کی خبر رکھتی ہے۔

Comments are closed.