
راولپنڈی: یوم یکجہتی کشمیر کے دن کی مناسب سے آئی ایس پی آر نے خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا گیا۔
اس حوالے سے پاک فوج کے نئے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹ کی ہے جس میں کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے آفیشل یو ٹیوب اکاؤنٹ کے ذریعے جاری کردہ اس گانے کے بول ’’ہے جاگ اٹھی وادی ساری، کرفکر ذرا تو اپنے انجام کی‘‘ ہیں جسے گلوکار ساحر علی بگا نے گایا ہے۔
گانے کی ویڈیو میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری عوام پر جاری ظلم و ستم اور جواب میں کشمیری باشندوں کے آج بھی برقرار رہنے والے عزم و حوصلے اور ولولے کو اجاگر کیا گیا ہے۔
Comments are closed.