Khabardar E-News

کورونا وائرس کا الزام بھی سندھ حکومت پر نہ لگا دیاجائے، وزیر اعلیٰ سندھ ویب ڈیسک

128

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہر چیز کا الزام سندھ حکومت پر عائد کیا جاتا ہے، اب یہ نہ ہو کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کا الزام بھی سندھ حکومت پر لگا دیا جائے۔

کراچی کے علاقے لیاری میں لیاری ایکسپریس وے پر بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اربن فارسٹ منصوبے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے قبریں کھودنے والے خود ان قبروں میں جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہيں سکون بھی اب قبر میں ملے گا، وہ کہتے تھے چیخيں نکال دیں گے ، واقعی چیخيں نکلنے کی نوبت آ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کے ہرایک شخص پر مہنگائی کا طوفان برپاہے، ہمارے پاس گندم وافر مقدار میں تھی پھر بھی گندم درآمد کی جارہی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہر الزام سندھ حکومت پر ڈال دیا جاتاہے، اب کورونا وائرس کا الزام بھی سندھ حکومت پر لاپرواہی کہہ کر ڈال دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کےخلاف سازشیں نئی نہیں ہیں،گندم ہویا شوگر کی قلت الزام سندھ حکومت پرعائد کیا جاتا ہے، صحیح یا غلط آپ حکومت میں آگئے ہیں تو لوگوں کا تو خیال کریں۔

‘پی ٹی آئی صرف سازشوں میں مصروف ہے’

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کوپاکستان کی پروا نہیں صرف سازشوں میں مصروف ہے، پی ٹی آئی کے خلاف غریب لوگوں کی آہیں نکل رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی سازشوں سے باز آجائیں،جب کشتی ڈوبتی ہے تولوگ اس سے چھلانگیں مارکرنکلنا شروع ہوجاتے ہیں، پی ٹی آئی کی کشتی بھی ڈوبتی دیکھ کر لوگوں نے چھلانگیں مارنا شروع کردی ہیں۔

Comments are closed.