Khabardar E-News

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے – وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو

22

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ۔وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حالیہ بارشوں اور برف باری کے دوران لوگوں کو ریسکیو کرنے انکی بروقت معاونت اورامدای سامان کی فراہمی پر پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ پاک فوج اور ایف سی کی کاوشوں اور کاکردگی کو سراہتے ہوۓ کہا کہ بہترین ٹیم ورک کے نتیجے میں متاثرہ افراد کو ریلیف دینا ممکن ہو سکا
وزیراعلئ نے ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کے دوسرے مرحلے میں متاثرین کی بحالی اور انکے نقصانات کے ازالے کے لیۓ سروے کے آغاز کی ہدایت کی ہے
وزیراعلئ نے بدھ کے روز پی ڈی ایم اے کا دورہ کیا جہاں انہیں ایک اعلئ سطحی اجلاس میں حالیہ بارشوں اور برف باری سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں موسم کی صورتحال اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی
سنئیر صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی اور چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا بھی انکے ہمراہ تھے
جبکہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر خان ناصر نے بریفنگ دی
انہوں نے بارشوں اور برف باری سے پیداہونے والی صورتحال نقصانات اور ریلیف کی سرگرمیوں کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا
اس موقع پر وزیراعلئ نے حکومتی اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ حکومت قدرتی آفات سے اسی وقت موثر طور پر نمٹ سکتی ہے
جب متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نکلنے کی صلاحیت رکھتے ہوں
وزیراعلئ نے کہا کہ متاثرہ افراد کی بحالی حکومت کی زمہ داری ہے اور ہم اپنی یہ زمہ داری ادا کرینگے نقصانات کے سروے کے بعد انکا ازالہ بھی کیا جاۓ گا
وزیراعلئ نے زیارت میں سیاحوں کو رہائش اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ سیاحوں کو ضروری سہولیات کی فراہمی سے ہی شعبہ سیاحت کی ترقی ممکن ہے
وزیراعلئ نے ھدایت کی کہ زیارت میں ہوٹلوں کے نرخ مقرر کر کے ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جاۓ اس موقع پر انہوں نے ٹورسٹ پولیس کے قیام کی چیف سیکریٹری کی جانب سے پیش کی گئی تجویز سے اتفاق کرتے ہوۓ زیارت کنڈ ملیر گوادر اور صوبے کے دیگر سیاحتی مقامات پر ٹورسٹ پولیس کی تعیناتی کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کی
وزیراعلئ نے پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم اور کال سینٹر کا معائینہ بھی کیا

Comments are closed.