Khabardar E-News

ریکوڈک سمیت بلوچستان کے وسائل پر سودے بازی کرنے نہیں دیں گے-ڈاکٹر مالک بلوچ

162

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کویٹہ (سٹاف رپورٹر ) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدل مالک بلوچ نے کہا کہ ہمارے پاس سمندر اور معدنیات کا ذخیرہ ہے، جو آٹھارویں ترمیم سے پہلے پی بلوچستان کے تھے –
ڈاکٹر عبدل مالک بلوچ نے کویٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ1973 کے آئین میں ہی سونا اور دیگر معدنیات ہمارے ہیں، جبکہ ریکوڈک پر کافی سازشیں ہوئی، اورریکوڈک کے معاہدوں پر کافی مرتبہ ترمیم کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ پہلے معاہدے میں پچیس فیصد دیا گیا بنا کسی انویسٹمنٹ کے، اور اب معاہدے میں ترمیم کر کے انویسٹمنٹ کر کے بلوچستان کو پچس فیصد دیا گیا,
جب لوگوں کو معلوم ہوا ریکوڈک سے بلوچستان کو کچھ نہیں ملنا تب جاگے تھے اور سپریم کورٹ کی جانب سے اس وقت ریکوڈک معاہدے کو منسوخ کیا گیا، معاہدے کی منسوخی کے بعد ریکوڈک کی بد قسمتی شروع ہوئی،
جس کے بعد ریکوڈک کے معاملے پر ہر فیصلہ ریاست کے خلاف آیا ہے،
انہوں نے کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ جانے سے بہتر تھا کمپنی کے ساتھ دوبارہ معاہدے کا جائزہ لیا جاتا،
ڈاکٹر عبدل مالک بلوچ نے مزید کہا کہ ریکوڈک معاہدے کا معاملہ جب عالمی عدالت میں گیا تو پہلی پیشی میں شرکت نہیں کی، پیشی میں شرکت نہ کرنے پر پاکستان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا،
اور جب گواہوں کو پیش کیا گیا تب ہم عدالت میں پیش ہوئے، اس وقت میں اور شاہد خاقان عباسی پندرہ روز تک عدالت میں پیش ہوے
پندرہ روز بعد عدالت نے ہمیں کہا عدالت کے باہر معاملات حل کرنا چاہیے تو کر سکتے ہیں، جب ہم واپس ملک میں آئے تو ٹاک شو میں کہا گیا کہ ہم نے ریکوڈک بیچ دیا ہے،
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کمپنی کے ساتھ مذاکرات شروع کئے، اور ہم نے تھیتن کمپنی کے خلاف کرپشن کا کیس کیا،
سابق وزیر اعلیٰ کے مطابق 1993 میں مذکورہ کمپنی کو مائنگ کا لائنس دیا گیا تھا، بعد میں معلوم ہوا تھیتن کمپنی کو ذمینی بیچی گئی ہے، ریکوڈک پر بلوچستان اسمبلی میں ان کیمرہ بریفنگ کو پر اسرار قرار دیتے ہوے ان کیمرہ بریفنگ کو یکسر مسترد اور کہا کہ ریکوڈک کا معاملہ عوام کے سامنے لانا چاہیے،
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ہم پر الزام لگارہے ہیں، اور کہا گیا ہم نے گوادر میں معاہدے کئے ہیں، جبکہ حقیقت میں ہماری پارٹی بلوچستان کے ساحل و سائل کی محافظ ہے،

Comments are closed.