Khabardar E-News

کوئٹہ میں گیس لیکج سے دھماکہ،5 افراد جھلس کر زخمی

127

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( خبردار نیوز ) کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں کلی مناف کے ایک گھر میں آج صبع گیس لیکج کے باعث ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئےزخمیوں میں تین بچے بھی شامل،
ریسکیو کے مطابق تمام زخمیوں کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بعض کی حالت تشویشنا ک بتائی ہے
یاد رہے کہ ہرسال سردی کے اس موسم میں کوئٹہ میں گیس کے باعث اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں جس میں اب تک کہی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں
اسکی ایک بڑی وجہ گیس پریشر کی کمی ہے جس کے باعث لوگ سردی سے بچاؤ کے لیے کمپریسر اور دیگر غیرقانونی طریقوں کے استعمال پر مجبور ہوتے ہیں اور نتجے میں ایسے جان لیوا حادثات رونما ہوجاتے ہیں
گیس پریشر کی کمی کے خلاف کہی بار کوئٹہ کے شہریوں کے ساتھ سیاسی اور سماجی تنظموں نے بھی احتجاج کیالیکن اس کے باوجود کوئٹہ میں گیس حکام کی جانب سے گھریلو صارفین کے مسائل حل کرنے پر خاطر خواتوجہ نہیں دی جارہی ہے –

Comments are closed.