Khabardar E-News

حکومت کی نااہلی کے باعث مریض رول گئے – ینگ ڈاکٹرز

86

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (عصمت سمالانی سے ) ینگ ڈاکٹرز بلوچستان اسلام آباد پنجاب سندھ گلگت کے صدور ویگر رہنماوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 7 روز سے سراپا احتجاج ہیں مگر حکمران خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
صدر ینگ ڈاکٹرز بلوچستان حفیظ مندوخیل نے ہفتہ کی شام کو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ نااہل گورنمٹ کو ابھی تک ہمارے احتجاج کا علم بھی نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں سے آنے والے ینگ ڈاکٹرز نے کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان دیکھ کر افسوس کا اظہار کیا ہے-
انکے مطابق پیر کے روز جنرل باڈی کا اجلاس میں اہم فیصلے کرینگے۔جس میں ایمرجنسی سمیت دیگر اہم فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔
صدر ینگ ڈاکٹرز پنجاب ڈاکٹر مدثر نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز پنجاب اظہار یکجہتی کی بجائے ان کا ساتھ ہیں۔اور یہاں آکر مجھے حیرت ہوئی کہ کوئٹہ کےہسپتالوں میں انسانوں کا کیسے علاج ہوتاہے۔ جبکہ غریب عوام کی بس میں پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج کی سکت نہیں۔اس کے برعکس کوئٹہ کے ہسپتالوں میں 5سی سی کی انجیکشن تک نہیں ہے۔اور نتیجے میں سہولیات کا فقدان ہونے سے مریضوں اور ڈاکٹرز میں جھگڑا ہوتاہے۔ڈاکٹر مدثر
صدر ینگ ڈاکٹرز اسلام آباد ڈاکٹر فیض اچکزئی نے کہا کہ دکھ اور افسوس اس بات کی ہے کہ سات روز سے ہمارے ساتھی جیل میں ہے لیکن حکمرانوں کو احساس نہیں۔ جس کےلیے پوار پاکستان کوئٹہ آیا ہے لیکن صوبائی حکومت بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے
انہوں نے کہا کہ مسیحاوں کو قتل کے مجروں کے ساتھ جیل میں ایک ساتھ رکھا گیا ہے۔
صدر ینگ ڈاکٹرز سندھ کلیم اللہ نے کہا کہ بلوچستان حکومت مریضوں کو سہولیات فراہم کررہی ہیں تو لوگ کراچی کا رخ کیوں کرتے ہیں۔ایسے حالات میں ینگ ڈاکٹرز بلوچستان کو جو فیصلہ ہوگا اس فیصلہ ہر سندھ میں بھی عمل ہوگا۔
صدر ینگ ڈاکٹرز گلگت بہادر خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں بلوچستان کے مریض کاعلاج یہاں ہو۔لیکن بنیادی حقوق پر آواز اٹھانےپر ڈاکٹرز کو ہھتکڑیاں ڈالنا افسوسناک ہے۔ تاہم حق کیلئےآواز بلند کرتےرینگے۔ اور ساتھیوں کی گرفتار کیخلاف ویکسینشن مہم کا بھی بائیکارٹ کیا ہے۔

Comments are closed.