گوادر , پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار2 آفیسر1جوان شہید
گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا ہے
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔
حادثےکے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان نے مذید کہا کہ پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے حادثے میں پاک بحریہ کے تیں اہلکاروں کی شہادت پر رنج و ملال کا اظہار اور شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا ہے
اس طرح سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا گوادر میں تربیتی پرواز کے دوران پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثے پر شدید افسوس، دو افسروں اور ایک جوان کی شہادت پر اظہار تعزیت کی
صدر عارف علوی کا گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کرتے ہوے حادثے میں نیوی کے افسران اور جوان کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے
اسلام آباد میں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہون نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ، وطن کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا
صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی ، صبر جمیل کی دعا کرتے ہوے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں
Comments are closed.