کوئٹہ ( خبردارنیوز ) کاسی قبیلے کے سربراہ او نومنتخب نواب سنیٹر نواب ارباب عمرفاروق نے کہا کہ آج
ہماری قبائلی رسم و رواج کا دن ی ہے اور بعض اوقات میں یہ قبائلی روایات پاکستان کی عدلیہ پربھی بھاری
ہوجا تے ہیں
ان خیاالات کا اظہار انہوں نے آج کوئٹہ بحثیت نواب اپنی دستاربندی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے کیا
انہوں نے کاسی قبیلے کی جانب سے ان پر اعتماد پر شکریہ اداکرتےہوے یقین دلایا کہ قبیلے میں بھائی بندی کو
فروغ دینے کےلیے اپنا سفر جاری رکھونگا
سنیٹر ارباب عمرفاروں نے مذید کہا کہ بلوچستان کے قبائلی نظام کا۔ختم کرنے کا مقصد یہاں خانہ جنگی کی
فضاء قائم کرنے کے مترادف ہے
تاہم آج بلوچستان میں بھائی چارے کی فضاء کی ایک بڑی وجہ قبائلی نظام کی موجودگی ہے،
اس سے قبل وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تقریب دستاربند ی سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ
بلوچستان میں قبائلی روایات پرمشتمل نظام مستحکم ہے لیکن بعض علاقوں میں سرداری نظام کی وجہ سے
قبائلی روایات تباہی سے دوچار ہے کیونکہ سرداری نظام نے قبائلی روایات کو بہت نقصان پہیچایا ہے
میر سرفراز بگٹی ن کے مطابق بلوچستان میں قبائلی نظام ایک موثر اور بہترنظام ہےلیکن سرداری نظام کی
وجہ سے قبائلی روایات کو بھی خطرات لاحق ہیں
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قبائلی روایات پرمشتمل بہترین نظام ہے اور قبائلی نظام کاہرگزمطلب سرداری
نظام نہیں بلکہ فبائلی روایات کی تباہی میں سرداری نظام کا بڑا ہاتھ ہے
یاد رہے کہ اس سے قبل 20 جون کو کاسی قبیلے کے سربراہ اور اربات عمرفاروں کے والد ارباب عبدالظاہر
کاسی 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے
کیمرہ مین عبد اسلام کے ساتھ اویوبت ترین ہم نونیوز کوئٹہ
Comments are closed.