کوئٹہ ( خبرداار نیوز ) بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین اور حکومت کے درمیان مزاکرات کامیاب اور
یونیورسٹی ملازمین نے احتجاج ختم کردیا
اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم راحلیہ درانی اور بلوچستان یونیورسٹی ملازمین کے درمیان معاملات طے
پاے جس کے تحت حکومت بلوچستان یونیورسٹی ملازمین کے تک تمام واجبات ادا کرینگے ۔
صوبائی وزیر تعلیم راحلیہ درانی نے آج بلوچسان یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں احتجاج میں شامل ملازمین
سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میری خواہشں ہے کہ اساتذہ کے تمام مسائل حل ہو جائے۔
راحلیہ درانی کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی کی
کاوشوں سے یونیورسٹی ملازمین کے واجبات ادا ہورہے ہیں ۔اور کوشش ہے کہ آئندہ بجٹ میں صوبے کے تمام
جامعات کے اساتذہ کیلئے پورے سال کیلئے رقم مختص کی جاے تاکہ جامعات کے اساتذہ کے مسائل کا مستقل
حل نکالاجاسکے
اس موقع پر اکیڈ مک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرکلیم اللہ بڑیچ نے تنخواہیں ادا ہونے پر صوبائی وزیر
تعلیم راحلیہ درانی کا شکریہ ادا کرتے ہوے یونیورسٹی اساتذہ کی جانب سے تنخواہیں ادا ہونے پر احتجاج ختم
کرنے کا اعلان کیا
اور مطالبہ کیا کہ جامعات کے اساتذہ کا مستقل حل نکالنے کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 15 ارب
روپے مختص کیے جائیں
Comments are closed.