Khabardar E-News

کوئٹہ : ہزارہ ٹاؤن سپورٹس کمپلیکس تعمیر سے متعلق جائزہ اجلاس

122

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ4اپریل:۔رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل اور وزیراعلئ کے پرنسپل سیکریٹری عمران گچکی کی زیر

صدارت یہاں منعقد ہونے والے اجلاس میں بروری روڈ ہزارہ ٹاؤن سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق

امور کے جائزہ کے لیۓ اجلاس منعقد ہوا

سیکریٹری کھیل اسحاق جمالی ڈی سی کوئٹہ شہک بلوچ ڈی جی کھیل درا بلوچ ایس ایس پی آپریشن زوہیب

محکمہ لائیو سٹاک کے ایڈیشنل سیکریٹری بھی اجلاس میں شریک تھے

اجلاس میں منصوبے پر عملدرآمد کی راہ میں حائل مسائل کا جائزہ لیا گیا سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیۓ

اراضی محکمہ لائیو سٹاک نے فراہم کی ہے

وزیراعلئ کے پرنسپل سیکریٹری نے بتایا کہ وزیراعلئ میر عبدالقدوس بزنجو نے منصوبے پر عملدرآمد میں

تاخیر کا نوٹس لیتے ہوۓ ہدایت کی ہے کہ منصوبے پر کام کے جلد آغاز کو یقینی بنایا جاۓ تاکہ علاقے کے

نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو سکے انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی

آپریشن کو منصوبے کے لیۓ سیکیورٹی کی فراہمی کی ہدایت کی

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کو لائیو سٹاک کی رہائشی کالونی کے مکینوں میں سپورٹس کمپلیکس کے تعمیر

کے حوالے سے پاۓ جانے والے خدشات اور تحفظات کو بھی دور کیا جاۓ

اور انہیں آگاہ کیا جاۓ کہ سٹیڈیم کا منصوبہ علاقے کے نوجوانوں کے بہترین مفاد کو سامنے رکھ کر بنایا گیا

ہے اور اس منصوبے سے انکی کالونی کسی طور متاثرہ نہیں ہوگی ۔

Comments are closed.