Khabardar E-News

پاراچنار :فائرنگ سے اساتذہ سمیت 5 آفراد قتل کردئے گئے ۔ زرائع

185

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاراچنار ( خبردار ڈیسک ) پاک آفغان سرحد کے قریب سکول میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے باعث اساتذہ

سمیت 5 افراد جان بحق ہوے ہیں

اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح آفراد نے سکول میں گھس کر سٹاف روم میں فائرنگ کی

بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ گورنمنٹ ہائی سکول تری منگل میں پیش آیا ہے

فائرنگ سے اساتذہ سمیت 5 آفراد قتل کردئے گئے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوے

ہیں

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے جاے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں

اور واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی اس کے علاوہ پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مشکوک افراد کی

تلاش شروع کردی

تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی نے اسکی زمہ داری قبول کی ہے

بتایاگیا ہے کہ تری منگل کے سرکاری ہائی سکول میں یہ واقعہ آج اس وقت پیش آیا جب سکول میں میٹرک کے

امتحان کے دوران طلبہ پرچہ دہنے میں مصروف تھے

فائرنگ کے انتظامیہ نے متاثرہ سکول سمیت دیگر علاقوں میں عارضی طور پر امتحانات ملتوی کردیے

دوسری جانب وفاقی وزیر ساجد توری نے واقعہ میں بے گناہ افراد کی مذمت کرتے ہوے سیکورٹی اداروں کو

فوری طور پر ملزمان گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے

Comments are closed.