Khabardar E-News

واقعہ مدینہ منورہ سےبائیس کروڑ عوام کے دل آزاری ہوئی- شاہ زین بگٹی

198

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈیرہ بگٹی (فائق علی بگٹی )وفاقی وزیر انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا ڈیرہ بگٹی نے

کہا کہ عید سے قبل مدینہ منورہ میں جو واقعہ پیش آیا اس پر بائیس کروڑ عوام کے دل کو

ٹھیس پہنچی ہے

عید کے دوسر ے روز ڈیرہ بگٹی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے وفاقی وزیر براے

انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ پورے ملک و قوم سمیت امت مسلمہ کو عید

الفطرمبارک پیش کرتا ہوں

انہوں نے کہا کہ مقدس مہینے میں مدینہ منورہ میں ہمارے ساتھ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب

سے جو واقعہ پیش آیا اسکا بیحد افسوس ہے پی ٹی آئی کے لوگوں نے جو حرکت کی ہے

اس سے ثابت یہیں ہوتا ہے کہ انکا درس گاہ ایسا ہوگا جن کا استاد عمران خان ہوگا ہے

واقعہ مدینہ منورہ سےبائیس کروڑ عوام کے دل آزاری ہوئی- شاہ زین بگٹی

پاک اور مقدس جگاہوں کی احترام کرنا سب پر لازم ہے

سعودی عرب ہمارے لئے معتبرو مقدس جگہ ہے پی ٹی آئی کے کارکنان نے نعرے بازی کر

کے شرمناک حرکت کی ہے

سابقہ حکومت نے چار سال کے عرصہ میں صرف قرضہ لیا ہے اتنا قرضہ گزشتہ 71 سالوں

میں کسی حکومت نے نہیں لیا

تبدیلی حکومت کہتا تھا کہ ہم پاک پرور ہیں باقی سب لٹیرے ہیں اس حکومت نے ساڈھے تین

سال کے عرصے میں 25ہزار ارب قرضہ لیا

یہ کہتے ہیں کہ ہم سب کو رلائے گے اس نے ملک کو معاشی بحران میں دھکیل دیا مہنگائی

آسمان پر پہنچ گیا مہنگائی کے بوج تلے عوام رو رہی ہے

موجودہ حکومت کو ایک ماہ نہیں ہوا ہمارے پاس کوئی اللّه دین کا چراغ یاجادو کی چھڑی نہیں

کہ ہم ملک کو فوری طور پر معاشی بحران سے نکال سکیں

ڈیرہ بگٹی میں عوام کو مسائل کا سامنا ہے ضلع بھر میں لوگوں پانی کے بحران سمیت بجلی کا

طویل لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے

ڈیرہ بگٹی بجلی کے مسلے کو حل کرنے کے لئے کوئٹہ سے ٹیم کوبلایاہے جلد وہ یہاں

آئینگے لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے کی کوشش کریں گے

Comments are closed.