Khabardar E-News

صدر نے نگران وزیر اعظم کیلئے عمران خان اور شہباز شریف سے نام مانگ لئے

10

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( خبردار ڈیسک ) صدر مملک عارف علوی نے نگران وزیر اعظم کے تقرر کے لئے وزیر اعظم

عمران خان اور سابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو الگ الگ خط لکھ دیئے ہیں

اور دونوں سے کہا گیا ہے کہ کسی موزوں شخص کو نگران وزیر اعظم کے لئے تجویز کریں،

ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق صدر مملکت نے یہ خط آئین کے آرٹیکل 224 ون اے کے تحت لکھا ہے،

آن لائن کے مطابق دونوں رہنما اگر قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر کسی شخص کے نام پر متفق

نہیں ہوتے تو وہ 2,2 نام سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجیں گے،سپیکر قومی اسمبلی 8 اراکین مشتمل پارلیمانی

کمیٹی قائم کریں گے،

یہ کمیٹی قومی اسمبلی،سینیٹ یا دونوں ایوانوں کے اراکین مشتمل ہوگی اس میں حکومت اور اپوزیشن کے

اراکین کی تعداد برابر ہوگی،

س کمیٹی کے سامنے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے بھجوائے گئے چاروں نام زیر بحث آئیں

گے،

 

کمیٹی کے ممبران کی نامزدگی بھی وزیر اعظم اور سابق حزب اختلاف کے لیڈر کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پارلیمانی کمیٹی بھی سات دن کے اندر اندر کسی ایک نام پر متفق نہیں ہوتی تو پھر

معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا

اور الیکشن کمیشن بھجوائے گئے چاروں ناموں میں سے کسی ایک کو اتفاق رائے سے نگران وزیر اعظم

نامزد کردے گا۔

ترجمان کے مطابق موجودہ وزیرا عظم عمران خان آئین کے آرٹیکل 224 اے فور کے تحت نگران وزیر اعظم

کی تقرری تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے،

آئین پاکستان کا آرٹیکل 224 ون اے صدر مملکت کو وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے

نگران وزیر اعظم کی تقرری کا اختیار دیتا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے

کہا کہ شہبازشریف بدعنوانی کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہونے کے بجائے اسلام آباد میں مٹرگشت کررہے

ہیں۔

انکے مطابق شہبازشریف عدالت کو بدعنوانی کے مقدموں میں مطلوب ہیں ان کی ضمانت کی درخواست عدالت

میں ہے

لیکن وہ وہاں پیش ہونے کی بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں۔

بقول انکے اگرکوئی عام آدمی ہوتا تو اب تک ضمانت منسوخ ہو چکی ہوتی۔ جب تک قانون کا اطلاق امیر اور

غریب پر برابر نہیں ہوتا ہم قوم نہیں بن سکتے۔

Comments are closed.