Khabardar E-News

کوہلو : بچوں کا سکول میں داخلہ مہم کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام

245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوہلو ( خبردار ڈیسک ) بلوچستان کے سرد علاقوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ سے شروع ہوچکا

ہے جس کے تحت محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے بچوں کا اسکولوں میں داخلے کے حوالے سے والدین میں

آگاہی مہم کے سلسلے میں مختلف تقریباتک کا سلسلہ جاری ہے

اور جمعہ کو کوہلو محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے داخلہ مہم کے حوالے سے آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا

اس موقع پر محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے

ریلی گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول سے برآمد ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے بینک چوک میں

پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی

آگاہی ریلی میں ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی،محکمہ ایجوکیشن آفیسران،بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن،این

سی ایچ ڈی ،ڈریم ویلفیر آرگنائرزیشن بلوچستان سمیت ایجوکیشن سے وابسطہ لوگوں اور شہریوں و طلبہ نے

شرکت کی

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ہر شہری اپنے پانچ سال تک کے

بچوں کو سکول میں داخل کریں تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے تعلیم کے زیور سے اپنے بچوں کو آراستہ

کریں ہر بچے کو تعلیم جیسے قیمتی زیور سے آراستہ کرنا والدین کی فرض ہے

کوہلو : بچوں کا سکول میں داخلہ مہم کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام

مقررین کا کہنا تھا یکم مارچ کے سکول کھل گئے ہیں اساتذہ کرام کو چاہئے کہ وہ اپنے ڈیوٹی کو فرض سمجھ

کر ادا کرِیں

مقررین کا کہنا تھا کہ تعلیمی پسماندگی اور جہالت کی تاریکیوں سے قوم کو نکالنے کے لیے نئی نسل کو تعلیم

کے زیور سے آراستہ کرنا ضروری ہے

تعلیم انسان کی تیسری آنکھ ہے ہم سب کا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ہر بچہ سکول میں تعلیم حاصل کرے

محکمہ تعلیم ہرنائی کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر سردارعبدلمجید جوگیزی کی قیادت میں نئے تعلیمی سال کے

آغاز پر آ گاہی ریلی نکالی گئی

جس میں طلباء اساتذہ کرام محکمہ تعلیم کے آفیسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی

ریلی شہر کے مختلف راستوں سے واک کرتے ہوئے پریس کلب پہنچی

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرکے زیور تعلیم

سے آراستہ کریں

تاکہ وہ بچے تعلیم حاصل کر کے اپنے والدین کا سہارا بننے کیساتھ ملک کے روشن مستقبل میں اپنا کردار ادا

کرسکیں

انہوں نے کہا کہ والدین سیاسی ومذہبی جماعتیں میڈیا صحافی و فلاحی تنظیمیں محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر

قومی فریضہ کی ادائیگی میں اپنا کردار کریں

Comments are closed.