Khabardar E-News

ڈیرہ اللہ یار بم دھماکہ17افراد زخمی تین کی حالت تشویشناک

226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جعفرآباد (عنایت اللہ حر ) ڈیرہ اللہ یار بم دھماکہ17افراد زخمی تین کی حالت تشویشناک کوئی جانی

نقصان نہیں ہوا

جعفرآباد کے صدرمقام شہر ڈیرہ اللہ یار کے صحبت پور چوک پر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر دستی

بم سے حملہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق جعفرآباد کے صدرمقام مقام ڈیرہ اللہ یار کے صحبت پور چوک پر نامعلوم شدت

پسندوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیاگیا

دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے

ڈیرہ اللہ یار بم دھماکہ17افراد زخمی تین کی حالت تشویشناک

 

ذرائع کے مطابق دونوں پولیس اہلکار صحبت پور چوک پر اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے

میں مصروف تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم شدت پسندوں نے دونوں اہلکاروں کو نشانہ

بنایا اور دستی بم سے حملہ کیاگیا

دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوئے

وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ڈیرہ اللہ یار تھانہ کی پولیس اور سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ

گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

جہاں سے 3 افراد کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ کے ہسپتال ریفرکردیا گیا

مشکاف کے قریب دھماکہ سے متاثرہ ٹرین کے مسافروں کے لیے بروقت اقدامات

پولیس کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے دونوں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے دستی

بم سے حملہ کیا وقوعہ کے بعد شدت پسند موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

دھماکے کے بعد شہر میں شدید خوف و ہراس چھایا ہوا ہے

دھماکے میں زخمیوں کے نام

جعفرآباد زخمیوں کے نام
کنڈوگونگا ولد حاجی پیچوہا
حیدر ولد راجہ خان گولہ،
ولد محمد عثمان انڑ
حبیب اللہ ولد محمد حیات گولہ
مجن علی ولد محمد عباس میربحر
عبدالرسول ولد محمد رمضان پیچوہا
محمد علی ولد دلمراد کھوسہ
اللہ ڈنہ ولد سومر خان چھلگری
وزیر خان ولد پیر بخش بگٹی
محمد سرور ولد محبوب علی رند
رحمت اللہ ولد غلام رسول میربحر
منیر علی ولد وزیر علی ٹریفک اہلکار
انور علی ولد عبدالحق
فرہاد علی ولد محبوب رند
محمد سلیم ولد محمد سلیمان میر بحر
سلیم ولد غلام حسین سومرو
شمن علی ولد منیر احمد سومرو

Comments are closed.