Khabardar E-News

پاکستان میں کررونا کیسز میں اضافہ 48 افراد جان بحق

111

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار ڈیسک ) بلوچستان میں کرونا کیسز میں اضافے کا رجحان برقرار محکمہ صحت کی رپورٹ

کےمطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 77کیس رپورٹ ہوئے

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں 837ٹیسٹ کئےگئے جس میں سے 77افراد کے مثبت کیسز رپورٹ

ہوئے ہیں، کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 368ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا کی پھیلاو کی شرح 9.20 فیصد رہی،

جبکہ کوئٹہ میں کرونا کے مثبت کیسزکی شرح 9.83فیصد رپورٹ کی گئی ہے،

بلوچستان میں کورونا کے  مصدقہ  کیسز کی تعداد34634ہوگئی

  صوبے میں  کورونا سے  صحت یاب افراد کی تعداد 33835ہے

پشاور میں کورونا وائرس کے کیسسز کی شرح 21فیصد ، چو بیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 8ہلاکتیں

رپورٹ ہوی ہیں

پاکستان میں کررونا کیسز میں اضافہ 48 افراد جان بحق

 

خیبر پختونخوا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے1258 کیسسز رپورٹ ہے

حکام کے مطابق کرونا کے رپورٹ ہونے والے 58فیصد کیسسز کی نوعیت اومیکرون ویرینٹ ہے

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی مجموعی شرح 9 فیصدسے تجاوز کرچکی ہے

صوبے میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 199195ہوگئی

جبکہ کورونا وائرس سے جانحق افرادکی تعداد 6031ہوگئی

اور اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 180171ہے

پاکستان :کررونا کا ایک اور خطرناک وار 32 مریض انتقال کرگئے

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 48 اموات رپورٹ ہوے ہیں

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں6 ہزار 377 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں

اسکے علاوہ 64 ہزار 121 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اس طرح ا مثبت کیسز کی شرح 9.94 فیصد رہی ہے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان  میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد29 ہزار 420 ہو گئی اور مجموعی

کیسز کی تعداد14 لاکھ 48 ہزار 640 ہو گی

 پاکستان میں این سی او سی نے عوام سے اپیل کی کہ کیسز میں اضافے کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں

Comments are closed.