کراچی: اداکارہ مہوش حیات کا پاکستان سپر لیگ 2020ء کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کے حوالے سے بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ تقریب میں شرکت نہیں کر رہیں۔
کراچی میں 5 فروی کو پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا میلہ ایک بار پھر سجنے والا ہے۔ اس حوالے سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔ یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات اپنی پرفارمنس پیش کریں گی تاہم اب مہوش حیات کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔
مہوش حیات نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کے برخلاف میں واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ میں بدقسمتی سے اس سال کی تقریب میں نہ ہی کوئی گلوکاری کر رہی ہوں نہ ہی میں کوئی پرفارمنس دے رہی ہوں۔
مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ آپ سب کی محبت کا شکریہ، پی ایس ایل جو موقع فراہم کر رہا ہے اسے بھرپور انداز سے انجوائے کریں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی جب کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے تین روز قبل اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کریں گے۔ یہ پہلی بار ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔
Comments are closed.