Khabardar E-News

عمرے کی ادائیگی نے میری زندگی بدل دی، رابی پیرزادہ

207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مدینہ: شوبز کی دنیا چھوڑ کر دین کی راہ اپنانے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مسجد نبوی سے ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ عمرے کی ادائیگی نے ان کی زندگی بدل دی۔

رابی پیرزادہ گزشتہ کئی دنوں سے عمرے کی ادائیگی کے لیے مقدس مقامات مکہ اورمدینہ میں موجود تھیں جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پرشیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے تمام لوگوں کو اپنے سفر اورمقدس مقامات سے متعلق بتایا۔ گزشتہ روز رابی پیرزادہ کا مدینے میں آخری دن تھا جب کہ اسی روز ان کی سالگرہ بھی تھی۔

اس موقع پررابی پیرزادہ نے ایک ویڈیوپیغام کے ذریعے عمرے کے دوران حاصل کیا جانے والا تجربہ مداحوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے کہا اس عمرے نے میری زندگی بدل دی۔ آج میری سالگرہ ہے اورآپ سب سے مجھے اپنی سالگرہ کا تحفہ چاہیے اورمیں چاہتی ہوں کہ تحفے کے طور پر آپ لوگ میرے حق میں دعا کریں کہ میں نے اپنی زندگی کے بارے میں جوفیصلہ لیا ہے صراط مستقیم پر چلنے کا میں اس پرثابت قدم رہوں۔

رابی پیرزادہ نے کہا کیونکہ اکثرایسا ہوتا ہے کہ لوگ اللہ کے راستے پرچلتے ہیں اورتھوڑا وقت گزرنے کے بعد واپس پلٹ جاتے ہیں۔ اوراس کی وجہ شوبزکی چمک دھمک ہے جو انسانوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔

رابی پیرزادہ نے کہا ہمارا سوشل میڈیا آج گانوں، ڈراموں ، بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات کی خبروں اور سیاسی باتوں سے بھرا ہوا ہے جنہیں دیکھ کر دل ٹوٹتا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا کو آپ لوگ اسلامی مواد سے بھی بھریں۔ آخر میں رابی پیرزادہ نے تمام لوگوں سے درخواست کرتےہوئے کہا کہ پاکستان اورکشمیر کے لیے بھی دعا کریں۔

Comments are closed.