Khabardar E-News

سبزیاں کھانے سے مثانے اور گردے کے انفیکشن کا خطرہ کم ہوتا ہے

122

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تائیوان: بالخصوص مردوں میں پیشاب اور ملحقہ نالیوں اور نظام کا انفیکشن عام ہیں جو شدید صورت میں گردوں کو نقصان پہنچا کر جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

یورنری ٹریکٹ انفیکشن (یوٹی آئی) سبزیاں کھانے سے ٹل سکتا ہے اور اس کا انکشاف تائیوان میں کئے گئے ایک سروے کے بعد سامنے آیا ہے۔ مطالعے میں تائیون میں بدھ مذہب کے ماننے والوں کا بغور مطالعہ کیا گیا ہے جو سبزیاں کھاتے ہیں اور یوں ان میں یو ٹی آئی کا امکان بہت کم دیکھا گیا ہے۔

تائیوان میں ڈالن زو چی ہسپتال کے ماہرِ قلب ڈاکٹر چِن لون لِن کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں یہ مرض عام ہیں اور ہر سال 15 کروڑ نئے مریض سامنے آتے ہیں۔ اس کی وجہ ای کولائی بیکٹریا ہے جو گوشت میں بھی موجود ہوتی ہے اور گوشت سے ہی انسانی آنتوں اور وہاں سے پیشاب کے نظام تک جاتی ہے۔ یہ تحقیقات انہوں نے سائنٹفک رپورٹس میں شائع کرائی ہیں۔

سال 2005 سے 2014 تک لگ بھگ 9725 بدھ مت پیروکاروں کا مطالعہ کیا ہے۔ شروع میں کوئی بھی یوٹی آئی کا شکار نہ تھا اور مطالعے کے اختتام پر 661 افراد اس انفیکشن سے متاثر ہوئے۔ اس کے بعد ماہرین نے مختلف ماڈلوں سے اس پر غور کیا اور ساتھ میں بلڈ پریشر، تمباکو نوشی، جسمانی ورزش، کولیسٹرول جیسے پہلو بھی شامل کئے۔

معلوم ہوا کہ جو افراد باقاعدگی سے سبزیاں کھاتے ہیں ان میں یوٹی آئی کے شکار ہونے کا خطرہ 16 فیصد تک کم ہوجاتا ہے اور یہ رحجان خواتین میں زیادہ نظر آیا ۔  سائنسدانوں کے مطابق سبزیوں میں موجود فائٹوکیمیکلز اور دیگر مفید مرکبات جسم کو بہتر رکھتے ہیں اور انفیکشن سے بچاتےہیں۔

Comments are closed.