Khabardar E-News

پاکستان مسلم امہ کو تقسیم نہیں بلکہ متحد رکھنا چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی

113

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پتراجایا: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کو تقسیم نہیں بلکہ متحد رکھنا چاہتا ہے۔

ملائیشیا میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ دورے سے ملائیشیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کواسٹریٹجک تعلقات میں بدلنے میں مدد ملے گی، ملائیشیا کے ساتھ تجارت اوردفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پربات ہوئی اور 3 معاہدوں پردستخط ہوئے، وزیراعظم عمران خان نے بھی واضح کیا کہ پاکستان مسلم امہ کو تقسیم نہیں بلکہ متحد رکھنا چاہتا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ملائیشیا میں 82 ہزارپاکستانی مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں، ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ایک معاہدہ کیا گیا ہے، جس کے تحت اگرکوئی پاکستانی ورکرملائیشیا میں جاں بحق ہوگیا تو اسکے خاندان کو پنشن ملے گی۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ رواں سال ملائیشیا سے آنے والی ترسیلات زرمیں 35 فیصد اضافہ ہوا اور پاکستانیوں نے ایک ارب 55 کروڑڈالروطن بھجوائے۔

Comments are closed.