*_کوئٹہ : وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا کان مہترزئی کے مقام پر برفباری اور شدید سردی کے باعث ہیوی ٹریفک کو قومی شاہراہ پر بند کر دیاگیا برفباری اور بارش کے باعث کوئٹہ کے اکثر علاقوں،زیارت اور قلات میں گیس غائب شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں،پشین،قلعہ عبداللہ،چمن،خانوزئی،قلعہ سیف اللہ،ہرنائی،لورالائی،قلات،مستونگ میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ زیارت،کان مہترزئی،توبہ اچکزئی،توبہ کاکڑی،ہربوئی میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تاہم کان مہترزئی کے مقام پر شدید برفباری کے باعث کوئٹہ ژوب،کوئٹہ لورالائی قومی شاہراہ پر ٹرکوں اور بڑے گاڑیوں کو روک دیاگیا کیونکہ کان مہترزئی میں برفباری کے ساتھ ساتھ یخ بستہ ہوائیں چلنے سے قومی شاہراہ پر پھسلنے کے باعث حادثات کا خدشات ہے جس کے باعث بڑے ٹرکوں کو روک دیا گیا ہے۔کوئٹہ میں بارش شرو ع ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہوگئی اور شہر کے مختلف علاقوں عالمو چوک،جناح روڈ،سریاب روڈ،بلیلی،کچلاک،ہزارگنجی،موسیٰ کالونی،خلجی کالونی،سیٹلائٹ ٹاؤن،کاکڑ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں گیس غائب ہوگئی جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے_*
Comments are closed.