Khabardar E-News

چمن اسٹیشن سے بارڈر ٹریڈ ٹرمینل تک ریل پٹڑی بچھائی جائےگی، اعظم سواتی

205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن (رپورٹ سید سردار محمد خوندی )وفاقی وزیر ریلوے اسلامی جمہوریہ پاکستان محترم جناب اعظم خان سواتی صاحب اور وفد نے چمن ریلوے اور شہر کا خصوصی دورہ کیا اور ایوانِ صنعت وتجارت چمن کے دعوت پر چمن تجارتی مرکز میں ایوانِ صنعت وتجارت چمن کے ساتھ خصوصی نشست ہوئ۔
چمن ایوان صنعت و تجارت کے ساتھ نشست پروگرام میں صدر حاجی محمد ہاشم خان اچکزئ ، سینیئر نائب صدر حاجی نظر جان ، بزنس فاؤنڈرزگروپ چیئرمین حاجی جلات خان اچکزئ اور پاکستان افغانستان مشترکہ صنعت و تجارت کا سینیئر نائب صدر حاجی نیاز محمد خان خلجی اور سینیئر ممبران انجینیئر دارو خان ،حاجی جمال الدین ، حاجی عبدالغنی ،حاجی باری شادیزئ ،حاجی حمید اللّٰہ ،حاجی رحیم الدین ، عبدلغفار خان ، حاجی رازق کاکڑ، ،صوفی حاجی دارو، مقصود کاکڑ، زُبیر کاکڑ،سمیع اللّٰہ خان نے شرکت کیا۔
اس دورہ میں ریلوے نظام چمن کو درپیش مسائل کا بغور جائزہ لیا گیا اور ایوانِ صنعت وتجارت چمن کے ساتھ ملاقات میں عام عوام کے ریلوے سے منسلک روزگار اور عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ کیا گیا۔ صابق صدر حاجی جلات خان اچکزئ نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو بریفینگ دیا جس میں چمن کوئٹہ ڈبل ٹرین گاڑی، کوجک ٹنل میں چھوٹی گاڑیوں کے لئے سفر کی اجازت،ریلوے ہسپتال کی بحالی، چمن اسپیشل اکنامک زون اور بارڈر مارکیٹ کا قیام عمل میں ریلوے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کی درخواستیں شامل تھیں
وفاقی وزیر ریلوے اسلامی جمہوریہ پاکستان محترم جناب اعظم خان سواتی صاحب نے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی پوری یقین دہانی کرائ اور فل فور ایکشن لینے کا عزم کا ارادہ کیا۔
مہمانوں کو چمن ایوانِ صنعت و تجارت کی سابق سینیئر نائب صدر حاجی محمد قسیم اچکزئ کی طرف سے پُرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا اور چمن ایوانِ صنعت و تجارت کی طرف سے صدر حاجی محمد ہاشم خان اچکزئ نے خصوصی شیلڈ پیش کیا۔

Comments are closed.