گوادر( نامہ نگار) بلوچستان حکومت کے مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو جمعہ کو گوادر پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) جمیل احمد بلوچ اور ایس ایس پی گوادر طارق الہی مستوئی نے ضیاء اللہّٰ لانگو کا استقبال کیا جس کے بعد مشیر داخلہ ڈپٹی کمشنر آفس گوادر پہنچ گئے
جہاں ایک اعلی سطعی اجلاس میں مشیر داخلہ کو امن و امان کی صورتحال سمیت گوادر میں جاری دھرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی –
مشیر برائے داخلہ امور ضیاء اللہّٰ لانگوکے زیر صدارت گوادر امن و امان اور جاری دھرنے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین ، ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ ، ڈی ائی جی مکران جاوید جسکانی ،ایس ایس پی گوادر طارق الہیٰ مستوئی ، ڈائریکٹر جنرل ماہی گیری طارق الرحمٰن نے شرکت کی –
ڈپٹی کمشنر گوادر جمیل احمد نے اجلاس کو ضلع بھر کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دہتے ہوے غیر قانونی فشنگ ،بارڈ ٹریڈ، چیک پوسٹ سمیت دیگر امور کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا –
اجلاس میں گوادر حق دو تحریک کے مطالبات ان کے حل سے متعلق بھی بات چیت اور دھرنے کے خاتمہ کے لیے مختلف تجاویز زیرغور لاے گیے-
دوسری جانب حق دو تحریک کی جانب سے آج 19 روز بھی گوادر میں ساحلی شاہراہ پر دھرنا جاری ہے
دھرنے کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے بتایا ہے کہ حکومت نے سرحدی تجارت کو ہمارے مطالبات کے مطابق کھولنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہےتاہم سرحدی تجارتی پابندیوں کے خاتمے کے مطالبے پر عملدرآمد تک دھرنا جاری رہے گا،
واضع رہے کہ گذشتہ روز تحریک نے کوسٹل ہائی وے اورماڑہ زیرو پوائنٹ ، پسنی زیرو پوائنٹ اور سُربند کراس کو مکمل بلاک کردیا تھا جبکہ شڑڈاون ہڑتال کی حمایت میں انجمن تاجران گوادر بھی شامل ہوااور دن بھر تمام دکانیں اور مارکیٹیں بند رہی
Comments are closed.