Khabardar E-News

کوئٹہ میٹرو ملازمین 4 ماہ سےبند تنخواکی بحالی کےلیے سراپا احتجاج

116

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( سٹاف رپورٹر) کوئٹہ میٹروپولیٹن ملازمین ین نے چار ماہ سے تنخواوں کی بندش کیخلاف احتجاج کاسلسلہ جاری رکھا ہے اور جمعہ کے روز میٹروپولیٹن حکام کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں میٹروپولیٹن سبزہ زار پر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی –
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوے میٹرو پولیٹن ایملائز یونین کے صدر منظور ترین نے کہا کہ میٹرو پولیٹن انتظامیہ کی غلط پالیسی کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں گزشتہ 4ماہ سے بند ہیں۔
بقول ان مظاہرین کے کہ ہمیشہ میٹروپولیٹن ملازمین کے ساتھ انتظامیہ نے امتیازی سلوک روا رکھا ہے جس کے باعث گذشتہ چار ماہ سے تنخواہ اور نتئجے میں ملازمین کے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔
کیونکہ تنخواوں کی بندش سے مزدور اور ملازمین کو شدید مالی کا مشکلات کا سامنا ہے۔
مظاہرین ن مطلبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ملازمین کی تنخواہیں بحال کرے۔اور اگر ملازمین کی تنخواہیں بحال نہیں کی گئی تو سخت ردعمل دینے پر مبجور ہونگے۔
مظاہرین کے اس احتجا ج کے بارے میں میٹرو پولیٹن کی انتظامیہ سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن کوئی اس سلسلے میں بات کرنے لیے تیار نہیں ہوے – لیکن ملازمین کی ہڑتال کی وجہ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے دھیر لگے ہوے ہیں جس سے اٹھانے کے لیے میٹرو پولیٹن کی انتظامیہ متبادل انتظام کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے

Comments are closed.