کوئٹہ(عصمت سمالانی سے ) بلوچستان کے دارلحکومت میں مبینہ طور پر برہنہ ویڈیوز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل اور غلط کاموں کیلئے استعمال کرنے والے گروہ کا سرکردہ ہدایت نامی شخص کو پولیس نے گرفتار کراس میں ملوث گروپ کو بے نقاب کیا ہے –
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے کہی لڑکیوں کی نازیباں ویڈیوز برآمد کرکے ملزم کا لیپ ٹاپ، متعدد موبائلز اور مختلف ڈیوائسز قبضے میں لیےگئےہیں –
بتایاگیا ہے کہ ملزم ضرورت مند اور لاچار لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر نشہ آور مواد دیتا تھا بعد مین انکی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا، پولیس زرائع کے مطابق ملزم ہمیشہ مصوم لڑکیوں کی بے بسی سے ناجائز فائدہ اٹھا کر انہیں نوکری کا جھانسہ دے کر اپنی چنگل میں پھساتا رہتا تھا اور بعد میں ملزم لڑکیوں کے ساتھ غیر انسانی و غیر اخلاقی رویہ اپناکر اُن پر بدترین تشدد کرنے سے بھی گریز نہیں کرتاتھا-
پولیس ذرائع کے معلوم ہوا ہے کہ ملزم پر بعض لڑکیوں کے اغواء کا بھی الزام ہے، تاہم ملزم کی گرفتاری کے بعد گروہ کے دیگر افراد روپوش ہوچکے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری لیکن بقول پولیس کے ملزمان کو بعض بااثر شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے، جن کی وجہ سے ملزمان کی گرفتاری میں مشکلات کا سامنا ہے،
دوسری جانب عوامی حلقوں نے برہنہ ویڈیوبنانے والے گروپ کے سرغنہ کی گرفتاری پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر راے کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ معاشرے اس طرح کے ناسور کے خاتمہ کےلیے ماضی کی طرح مستقبل میں اپنی اعلی صلاحتوں کو بروے کار لائنگے تاکہ معاشرے کے بے بس طبقے اس طرح کے وحشیانہ ظلم وجبرسے محفوظ رہ سکے –
Comments are closed.