کوئٹہ (عصمت سمالانی سے) ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے اور ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز و آپریشن تھیٹرز سروسزسے بائیکارٹ پانچویں روز میں داخل ہوگیا جس کے باعث غریب مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے –
گرفتار ساتھیوں کی رہائی اور ایف آئی آر واپس لینے کے مطالبات پر ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز سے بائیکارٹ آج پانچویں روز میں داخل ہوگیا ینگ ڈاکٹرز او پی ڈیز و آپریشن تھیٹرز سروسز کے بعد کا آپریشن سروسز کا بائیکارٹ کا بھی عندیہ دےدیا
ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر ساتھیوں کو رہائی اور ایف آئی آر واپس نہیں لیا گیا تو ایمرجنسی سروسز کا بھی بائیکارٹ کیاجائے گا لاہور اوراسلام آباد کے بعد کشمیر،سندھ اور کے پی کے سے بھی ینگ ڈاکٹرز کی ٹیم کوئٹہ آئیں گی
ینگ ڈاکٹرز آج نماز جمعہ کے بعد ایک مرتبہ پھر اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکلیں گے
ینگ ًڈاکٹرز نے گذشتہ شام ایک پریس کانفرنس کے خطاب کے دوران گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج اور ریلیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کا اعلان کردیا تھا –
Comments are closed.