Khabardar E-News

کوئٹہ: سڑک بلاک کرنے والے مظاہرین کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

139

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر) سڑک بلاک کرکے احتجاج کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگئی آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کی زیر صدارت پولیس سئنیر کمانڈ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے-
اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں امن وامان کی صوتحال کے حوالے سے اہم اجلاس آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کی زیر صدارت پولیس سئنیر کمانڈ کا اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں امن وامان برقرار رکھنے اور سیکورٹی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نا کرنے اور کسی کو احتجاج کے طور پر روڈ بلاک کرنے کی اجازت نہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا
احتجاج کیلئے اگر کسی کو کوئی مسئلہ درپیش بھی ہے تو وہ جمہوری انداز میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے مسائل اجاگر کر سکتا ہے شہر میں ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بھی اجازت نہیں ہے
امن وامان کا مسئلہ پیدا کر نے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا تھانہ کلچر میں پبلک سروس ڈیلیوری کے ذریعے تبدیلی لائی جائے گی شہر میں قبضہ گروپوں کے خلاف موئثر اقدامات کئے گئے ہیں ایسے عناصر کو قانونی کارروائی کے ذریعے جیل بھیجا جائے گا
جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوراً ایف آئی آر درج کی جائے گی اور تفتیش کا عمل خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر عمل میں لایا جائے گا

Comments are closed.