Khabardar E-News

عدلیہ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں -بزنجو

25

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدا لقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ عدلیہ ریاست کا اہم ستون ہے
اور وہ عدلیہ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بلوچستان ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ جوڈیشری سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ۔
اور ہماری کوشش ہے کہ صوبے کو ترقی دی جاے تاہم ترقی کے ٹارگٹ امن کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت میں آنے کا مقصد صوبے کی ترقی اور عوام کی بہتری ہے ۔
میر عبدل قدوس بزنجو وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ سانحہ 8 اگست سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں کیا جاسکے گا ۔
اس موقع پر انہوں نے ہائی کورٹ بار کوئٹہ ۔ سبی اور تربت بار کیلئے 50 پچاس لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان ۔
جبکہ 34 ڈسٹرکٹ بارز کیلئے 10 دس لاکھ روپے گرانٹ دی ہے
اس موقع پر ہائ کورٹ بار کے صدر سید باسط شاہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نو منتخب وزیر اعلی سماجی انصاف یقینی بنانے کیلئے کام کریں گے ۔
ان کے مطابق وکلا برادری سماجی مساوات ۔ معاشرتی انصاف کیلئے سرگرم ہیں ۔
سپریم کورٹ بار کے وائس چیئرمین منیر کاکڑ ایڈوکیٹ نے کہا کہ خضدار اور لورالائی سرکٹ بنچز میں سہولیات کی فراہمی کی جائیں ۔
بلوچستان میں رجسٹرڈ وکیل 7 ہزار سے زائد ہیں انہوں نے ادویات کے حوالے سے وکلا کا ڈرگ کورٹ کے قیام کا مطالبہ کیا – اس کے علاؤہ
وکلا کے انڈومنٹ فنڈز۔ ہیلتھ کارڈز ۔ اسکل ڈولپمنٹ اور رہائشی پلاٹس کے مطالبات پیش کیے- ۔

Comments are closed.