Khabardar E-News

سہولیات صحت کی فراہمی حکومت بلوچستان کی زمہ داری ہے جمالی

116

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردارنیوز ) وزیر صحت بلوچستان فیصل جمالی نے کہا یے کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پیش آنے والے

مسائل کو حل کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے صوبے کے سب سے بڑے سول کوئٹہ کے مساءل حل کرنے

کے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں

وزیرصحت بلوچستان فیصل جمالی نے یہ بات بدھ کو سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ ریوموٹالوجی کا افتتاح کرنے

کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہی

ان کاکہناتھاکہ حکومتی ٹیم کی محنت ہے کہ بلوچستان میں ہڈی جوڑ سے جڑی بیماریوں کا خاتمہ ہو کوشش ہے

کہ محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کریںگے

جس کے لئے بلوچستان کے اہم ہسپتالوں پر توجہ دینگے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے تمام ہسپتالوں میں سہولیات کی

فراہمی کے لئے فنڈزکی فراہمی رکاوٹ نہیں بنے گی نئے مالی سال میں صحت کو ترجیح کے طور پر رکھا گیا

ہے ،

ان کا کہنا تھا کہ تاحال جولائی میں محکمہ صحت کا کوئی ٹینڈر جاری نہیں کیا گیا گذشتہ سال بارشوں سے

متاثر بی ایچ یوز کو جلد بحال کرینگے

ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کا کہنا تھا کہ سول ہسپتال سروس کے حوالے سے بلوچستان سب سے بڑا

ہسپتال ہے جہاں گذشتہ ایک سال میں 13 لاکھ 59 سے زائد مریضوں کا علاج ہوا ی ہے

ایک سال میں 29 ہزار مریض علاج کیلئے داخل ہوئے گائنی وارڈ میں سروسز کی بہتری کیلئے اقدامات کئے

جارہے ہیں سول ہسپتال کا بجٹ 40 کروڈ مختص کیا گیا جو ناکافی ہے

Comments are closed.