چمن ( ہمایون خان ) ڈپٹی کمشنر قلعہ عبدﷲ فاروق عبدﷲ نے ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر لیویز فورس کے 14
اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا۔
مراسلہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے برخاست کئے گئے لیویز اہلکاروں کی نوٹیفکیشن جاری کردیا
بتایاگیا ہے کہ لیویز اہلکاروں کو ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے،
ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے مطابق ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی کوتائی اور غیر ذمہ داری قطعی طور پر
برداشت نہیں کی جائیگی۔
اور مستقبل میں ڈیوٹی سے غیر حاضری کی صورت میں سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی
جائیگی۔
تاہم آزاد ذرائع کے مطابق پولیو مہم میں ڈیوٹی نہ دینے والے ان لیویز فورس کےاہلکاروں کے خلاف کاروائی
عمل میں لائی گئی ہے
برطرف کیئے جانے والے تمام 14 اہلکار لیویز سپاہی ہیں
تاہم برطرف کیئے جانے والے اہلکاروں میں سے 7 کا وفاقی اور 7 کا تعلق صوبائی لیویز فورس سے ہے ،
واضع رہےکہ یکم جولائی سے بلوچستان کے 16 اضلاع میں پولیو مہم جاری ہے جس میں 9 لاکھ سے زاہد 5 سال کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پیلاے جائیں گے
حکام میں مطابق قلعہ عبداللہ بلوچستان کا وہ ضلع ہے جہاں پولیو وائرس شدت کے ساتھ نہ صرف موجود ہے بلکہ رواں برس صرف اس ضلع میں پولیو کے 4 کیسز سامنے آئے ہیں
Comments are closed.